بیجنگ:بیجنگ میں بارشوں کی وجہ سے 11 افراد ہلاک اور 27 لاپتہ ہوگئے۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے کم از کم 11 افراد ہلاک اور 27 لاپتہ ہیں جبکہ کئی سڑکیں زیر آب آچکی ہیں۔سمندی طوفان ڈوکسوری فلپائن کے بعد چین کے جنوبی صوبے فوجیان سے ٹکرایا اور اب بیجنگ سمیت دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی ہے۔
بیجنگ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں 29 جولائی کو موسلا دھار بارشیں شروع ہوئیں جہاں جولائی کے پورے مہینے کی تقریباً اوسط بارش صرف 40 گھنٹوں میں دارالحکومت میں ہوئی۔چین کے سرکاری نشریاتی ادارے ’سی سی ٹی وی‘ نے رپورٹ کیا کہ بارشوں سے کم از کم 11 افراد ہلاک اور 27 لاپتہ ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں دو رضاکار بھی شامل ہیں جو امدادی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔ بیجنگ میں ایک لاکھ سے زائد شہریوں کو خطرات درپیش تھے جن کو انخلا کرلیا گیا ہے۔
تاہم چینی صدر شی جن پنگ نے ہدایت کی کہ موسلا دھار بارشوں میں لاپتہ اور پھنسے ہوئے شہریوں کو ریسکیو کرنے کے لیے ہر ممکن کوشن کی جائے۔