کوئٹہ : کوئٹہ کے نواحی علاقے میں نواں کلی میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ ہوئی جس سے 2 پولیس اہلکارشہید ہوگئے ہیں۔
نیو نیوز کے مطابق پولیو ٹیم بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں مصروف تھی کہ دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس سے ٹیم کی سیکورٹی کیلئے موجود دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
واضح رہے کہ بلوچستان بھر میں 5 سال سے کم عمر کے تقریباً 26 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی مہم آج شروع ہوئی ہے۔
صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر سید زاہد شاہ نے بتایا کہ 7 روزہ مہم کے لیے ہیلتھ ورکرز کی 11 ہزار 539 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔