لیفٹیننٹ جنرل سرفراز اور ان کے ساتھ شہید ہونے والے افسران قوم کا فخر ہیں: وزیر اعظم 

لیفٹیننٹ جنرل سرفراز اور ان کے ساتھ شہید ہونے والے افسران قوم کا فخر ہیں: وزیر اعظم 

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ  فرض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور ان کے ہمراہ 5 افسران و جوانوں کی شہادت کو آج پورا ایک برس بیت گیا. 

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جام شہادت نوش کرنے والے مادر وطن کے ان عظیم سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے. تاریخ گواہ ہے کہ ملک کو میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمن کا مقابلہ ہو۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ یا قدرتی آفات، قوم نے جب جب اپنے جوانوں کو یاد کیا۔ انہوں نے اپنا لہو قربان کرنے سے بھی گریز نہیں کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز اور انکے ہمراہ شہید ہوئے افسران ہماری قوم کا فخر ہیں. قوم کبھی انکی قربانی فراموش نہیں کرے گی۔ 

مصنف کے بارے میں