سرکاری افسران کیلئے مفت پٹرول ، عوام کیلئے قیمت میں 20 روپے اضافہ، حکومت کا ایک اور غریب دشمن اعلان

11:10 AM, 1 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  حکومت نے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کر دیا۔پٹرول کی قیمت 19 روپے 95 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 19 روپے 90 پیسے بڑھائی گئی ہے۔ 

وزیر خزانہ  اسحاق ڈار  نے  پریس کانفرنس میں بتایا کہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 19 روپے 95 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت بڑھ کر 272روپے 95پیسے فی لیٹر  ہوگئی۔ 

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں  19 روپے 90 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 273  روپے 40 پیسے مقرر ہو گئی۔  پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں  اطلاق فوری طور پر ہو گا۔  

وزیر خزانہ  اسحاق ڈار نے   کہا کہ  گزشتہ دنوں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور  اوگرا کے ساتھ تیل کی قیمتوں کے بارے میں مشاورت ہوئی۔    ملکی مفاد سامنے رکھتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے  البتہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ عوام کے لیے جو بہتر ہوسکتا ہے وہ کرنا چاہیے۔آئی ایم ایف سے وعدوں کی وجہ سے قیمتیں بڑھانا پریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں ہیں اس لئے ایسے فیصلے نہیں کر سکتے جس سے ملک مشکل میں گھرے، ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

مزیدخبریں