عمران خان کا عام انتخابات سے قبل پارٹی انتخابات کرانے سے انکار 

عمران خان کا عام انتخابات سے قبل پارٹی انتخابات کرانے سے انکار 
سورس: File

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے عام انتخابات سے قبل پارٹی انتخابات کرانے سے انکار کردیا ہے۔ کہتے ہیں پارٹی انتخابات میں ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ 

پی ٹی آئی کی نیشنل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ حکومت کی ساکھ اتنی خراب ہوگئی ہے کہ امریکی عہدیداروں سے آرمی چیف کو بات کرنا پڑ رہی ہے۔ آج جو حالات خراب ہیں اس کے ذمہ دار وہ بھی ہیں جو سازش کو روک سکتے تھے لیکن انہوں نے نہیں روکا۔ 

عمران خان نے کہا کہ اس ملک کی قیادت انہیں کرنی چاہیے کہ جن کا سب کچھ پاکستان میں ہو جینا مرنا پاکستان میں ہو اور اولاد بھی پاکستان میں ہو۔ لوگ اشتہار دیکھ کر کہتے تھے کہ پاکستان میں شہباز شریف سے زیادہ کوئی جینئس نہیں ۔ اللہ نے شہباز شریف کی اصلیت قوم کو بتا دی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ شریف برادران اور زرداری نے نہ کبھی معیشت کو ٹھیک کیا اور نہ ہی کبھی اصلاحات کی ہیں۔ آج ڈالر کا بحران بہت بڑا ہے۔ چند دن کے دوران روپے کی قدر میں 30 فیصد کمی ہوئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں