سلمان خان ایشیا کے سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکار بن گئے

03:12 PM, 1 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

نیو دہلی: بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار سلمان خان ایشیا کے سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکار بن گئے ۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سلمان خان نے معروف رئیلیٹی شو ’بگ باس سیزن 16‘ کی میزبانی کے فرائض انجام دینے کیلئے 800 کروڑ بھارتی روپے کا ناقابل یقین معاہدہ کیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپر سٹار نے اس شو کی پروڈکشن ٹیم سے شو کی میزبانی کرنے کیلئے بہت بڑی ڈیمانڈ کی تھی جس کے بعد بہت سے لوگ اس بارے میں غیر یقینی صورت حال کا شکار ہو گئے تھے کہ بگ باس کے اگلے سیزن کے میزبان سلمان خان ہی ہوں گے ۔

یاد رہے کہ پچھلے سیزن میں سلمان خان کا معاوضہ تقریباً 350 کروڑ بھارتی روپے تھا ۔ وہ اپنی بہترین اداکاری کے باعث بھارت کے علاوہ پوری دنیا میں پسند کیے جاتے ہیں ۔

مزیدخبریں