پشاور: خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث مکانات گرنے سے 3افراد اور برساتی نالوں میں ڈوبنے سے 4 نوجوان جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 زخمی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مردان کی تحصیل تخت بھائی مدے بابا سپینہ تھانہ میں کمرے کی چھت گرنے سے 3 خواتین ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ ایک خاتون اور بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔
صوابی شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب اور ندی نالوں میں طغیانی آ گئی اور گھروں اور دکانوں میں پانی داخل ہو گیا جبکہ برساتی نالوں میں ڈوبنے سے 4 نوجوان بھی جاں بحق ہوئے۔
بارش کا پانی جمع ہونے سے انبار اور زیدہ روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگا ہے جبکہ مکئی، سبزی اور چارے کی کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں جبکہ حالیہ بارشوں سے کئی مقامات پر مکانات کی چھتیں اور دیواریں بھی گر چکی ہیں۔