مولانا فضل الرحمن کے دھمکی آمیز بیان مزید انتشار پیدا کریں گے: شیخ رشید

11:28 AM, 1 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمن کے دھمکی آمیز بیان مزید انتشار پیدا کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ’ مولانا فضل الرحمن کے دھمکی آمیز بیان مزید انتشار پیدا کریں گے۔ چاکلیٹ بیچنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آٹے اور گھی کا قحط پڑنے والا ہے۔ تین روپے پیٹرول میں کمی اور 9 روپے ڈیزل میں اضافہ قوم سے مذاق کے مترادف ہے۔ حکمرانوں کے ذاتی کارخانے ٹھیک چل رہے ہیں۔ غریب کے گھر کا خانہ خراب ہو گیا ہے۔‘ 

ایک اور ٹویٹ میں شیخ رشید نے لکھا ’ خام مال پر پابندی سے برآمدات 25 فیصد کم ہو گئی ہیں۔ جب 38 فیصد مہنگائی بڑھے گی، فارن ریزرو کم ہوں گے، تو افراط زر ہی نہیں معیشت کا پہیہ بھی جام ہو جائے گا۔ اگر ہمت ہے تو وزراءپی ڈی ایم کے اجلاس کی بجائے عوام میں جا کر اپنی صفائی پیش کریں۔ ہر مہینے 200 فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں، 100 فیصد کرائم بڑھ گیا ہے۔‘ 

مزیدخبریں