کراچی: شہر قائد میں مون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج صبح بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسم گرما کی 2 ماہ کی تعطیلات کے بعد آج کھلنے والے تعلیمی اداروں میں بارش کے باعث حاضری کم رہی جبکہ طلبہ اور اساتذہ کو بارش کی وجہ سے سکول، کالج اور یونیورسٹی آنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور اس دوران ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔