کراچی: ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کراچی کی ڈاؤ یونیورسٹی کے کورونا وائرس کے علاج کے لیے استعمال کیے گئے طریقے کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی طرف سے ڈاؤ یونیورسٹی کو خط لکھا گیا ہے جس میں ڈاؤ کے طریقہ کار کو کورونا وائرس کے خلاف انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نئے ویرینٹ کی آمد کے بعد آئی وی آئی جی طریقہ علاج کی خاص اہمیت ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے خط میں کہا گیا ہے کہ لیبارٹری اور کلینیکل ٹرائل سے طریقہ کار کی کامیاب آزمائش کی گئی۔
واضح رہے کہ آئی وی آئی جی طریقۂ علاج پر پروفیسر شوکت علی اور ان کی ٹیم نے تحقیق کی تھی۔
آئی وی آئی جی سے متعلق پروفیسر شوکت علی کا کہنا تھا کہ پلازمہ میں اینٹی باڈیز نئے مقامی ویرینٹ کو نیوٹرالائز کرسکیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ طریقہ علاج سے وینٹی لیٹر پر مریض کی ریکوری 50 فیصدسے زائدثابت ہوئی ہے جبکہ ایچ ڈی یو آکسیجن والے مریض کی ریکوری 70 فیصد سے زائد ثابت ہوئی ۔