جنوبی پنجاب کو محض سیکرٹریٹ نہیں مراعات اور فنڈز بھی دئیے جائیں: یوسف رضا گیلانی

02:43 PM, 1 Aug, 2021

ملتان: سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ قرار دئیے جانے کا مطالبہ کر دیا ، کہتے ہیں عوام محض سیکرٹریٹ نہیں الگ اور خود مختار صوبہ چاہتے ہیں، جہاں انہیں مراعات اور ان کیلئے فنڈز بھی الگ سے دئیے جائیں ۔

سابق وزیر اعظم نے کہا پی ٹی آئی حکومت کے تین سال پورے ہوچکے لیکن ابھی تک اس ایشو پر کوئی قابول ذکر پیشرفت نہیں ہوئی ۔

گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام سے پی ٹی آئی نے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر دیا ، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا بجٹ مختص ہوگیا ہے ، بہاولپور میں بننے والے سیکرٹریٹ کیلئے 30 ایکڑ اراضی حاصل کر لی گئی ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے وژن کے مطابق جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا وعدہ پور ا کیا ۔

انہوں نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا تجزیہ ہے کہ سندھ کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں ، آپ دیکھیں گے تحریک انصاف بہت جلد سندھ میں بھی حکومت بنائے گی ، پی ٹی آئی ہی سندھ کے عوام کے مسائل حل کرے گی ، سندھ سمیت کراچی میں کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگائیں گے ، عوامی طاقت سے ہی پی ٹی آئی کشمیر میں حکومت بنانے جا رہی ہے ۔

انہوں نے کہا 118 نئے ترقیاتی منصوبوں میں سے 117 منصوبوں کی منظوری ہوچکی ہے ۔

مزیدخبریں