لاہور: معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپرنٹس شپ ایکٹ 2021 کا باقاعدہ اجراء کر دیا ہے ۔
اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اپرنٹس شپ ایکٹ کے تحت نوجوانوں کو انڈسٹریز میں ٹریننگ دی جائے گی ۔ اپرنٹس شپ ایکٹ سے نوجوانوں کو آن جاب ٹریننگ کی سہولت ملے گی ۔ پنجاب حکومت نے پاکستان کی پہلی سکل پالیسی تیار کرلی ہے ۔ بزدارحکومت نے ٹیوٹا کے لئے تین ارب روپے کا بجٹ دیا ہے ۔
ملکی تاریخ کاپہلاسکل ٹیکنالوجی پارک بننے جارہا ہے۔پنجاب کاپہلا سکل میپنگ پراجیکٹ کامیابی سےجاری۔وزیراعلیٰ ہنر مند پروگرام کے تحت1لاکھ سے زائدنوجوانوں کو مفت فنی تعلیم دی گئی۔پنجاب میں نئی ٹیکنیکل یونیورسٹیاں بنائی گئیں۔سیالکوٹ میں عالمی معیارکی انجینئرنگ یونیورسٹی بنائی جارہی ہے
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) August 1, 2021
ہنر مندنوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے سکل پنجاب پورٹل بنایا گیا ہے ۔ ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں 120 کنال اراضی پر ملک کی تاریخ کا پہلا سکل ٹیکنالوجی پارک بننے جا رہا ہے ۔ اربن یونٹ کے اشتراک سے پنجاب کا پہلا سکل میپنگ پراجیکٹ بھی کامیابی سے جاری ہے ۔
اپرنٹس شپ ایکٹ کے تحت نوجوانوں کو انڈسٹریز میں ٹریننگ دی جارہی ہے۔اپرنٹس شپ ایکٹ سے نوجوانوں کو آن جاب ٹریننگ کی سہولت۔پنجاب حکومت نے پاکستان کی پہلی سکل پالیسی تیار کرلی ہے۔ٹیوٹا کے لئے تین ارب روپے کابجٹ دیاہے۔ہنر مندنوجوانوں کو روزگارکی فراہمی کیلئے سکل پنجاب پورٹل بنایاگیا ہے
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) August 1, 2021
وزیراعلیٰ ہنر مند پروگرام کے تحت 1 لاکھ سے زائد نوجوانوں کو مفت فنی تعلیم فراہم کی گئی ہے ۔ پنجاب میں نئی ٹیکنیکل یونیورسٹیاں بنائی گئی ہیں ۔ سیالکوٹ میں 17 ارب روپے کی لاگت سے عالمی معیار کی انجینئرنگ یونیورسٹی بنارہی ہے ۔ ٹیوٹا ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹیکنیکل سپورٹ سے 17 سینٹر آف ایکسیلنس بنانے جا رہا ہے پاکستان کی پہلی الیکٹرک کار بھی ٹیوٹا میں تیار ہوگی ۔
ٹیوٹا کے 140 اداروں میں سی بی ٹی اینڈ اے کے تحت 37 کورسز کرائے جارہے ہیں ۔ اگلے دو سال میں ٹیوٹا کے تمام اداروں کو سی بی ٹی اینڈ اے پر لیکر جائیں گے ۔
اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سابق نا اہل حکومت نے فنی تعلیم کے فروغ اور روزگار کے حوالے سے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ۔ پی ٹی آئی حکومت وزیراعظم عمران خان کے وژن اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں بڑے پیمانے پر روزگار کی فراہمی کیلئے فنی تعلیم کو اولین ترجیح دے رہی ہے ۔ عثمان بزدار نے ٹیوٹا کے استعداد کار میں اضافہ کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے ہیں ۔