محمد رضوان نے ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

10:54 AM, 1 Aug, 2021

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق محمد رضوان نے یہ عزاز ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں 46 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد حاصل کیا ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ آئرلینڈ کے کھلاڑی پال اسٹرلنگ کے پاس تھا ، جہنوں نے 2019 میں 20 اننگز میں 748 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین نے 14 اننگز میں 752 رنز بنائے ہیں ۔

دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 رنز سے شکست دیدی ، پاکستان کے 157 رنز کے جواب میں میزبان ٹیم 150 رنز بنا سکی ، سیریز کا تیسرا میچ آج ہو گا ۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 51 رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہے ۔ اختتامی اوورز میں پاکستانی بیٹنگ لائن لرزتی رہی ۔

جواب میں پروفیسر نے ایسا سبق سکھایا کہ حریفوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ، حفیظ نے چار اوورز میں صرف 6 رنز دیے اور ایک وکٹ بھی لی ۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے پوران کے سوا کوئی ڈٹ کر نہ کھیل سکا ، پوران نے 62 رنز بنائے ۔ میزبان ٹیم مقررہ اوورز میں 150 رنز بناسکی ۔

مزیدخبریں