لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی تعداد کو کم کرنے کا فیصلہ کیاہے ، پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس ایم ڈی وسیم خان کی زیر صدارت ہوا جس میں نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی تعداد کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے اجلاس کے دوران کمیٹی نے کھلاڑیوں کو فراہم کردہ مراعات کا بھی جائزہ لیا۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی نے سابق کپتان محمد حفیظ اور شعیب ملک کی تنزلی کا فیصلہ کیا ہے ، حتمی فہرست سے قبل کھلاڑیوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا ، کپتان کی اے کیٹیگری میں شمولیت کی شرط بھی ختم کیے جانے کا امکان ہے ۔