جواد ظریف پرپابندی امریکہ کی بچگانہ حرکت ہے :ایرانی صدر حسن روحانی

09:36 PM, 1 Aug, 2019

تہران : ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ جواد ظریف پرپابندی امریکہ کی بچگانہ حرکت ہے ، دشمن اتنا پریشان ہے کہ ڈھنگ سے سوچ بھی نہیں سکتا ، امریکہ ایران کو ملے جلے اشارے دے رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر روحانی نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف پر پابندی کو امریکہ کی بچگانہ حرکت قرار دیتے ہوئے کہا امریکہ پیشگی شرائط کے بغیر بات چاہتا ہے اورپابندی بھی لگا رہا ہے۔

حسن روحانی کا کہنا تھا دشمن اتنا پریشان ہے کہ ڈھنگ سے سوچ بھی نہیں سکتا ، امریکہ ایران کو ملے جلے اشارے دے رہا ہے ۔یاد رہے کہ امریکہ نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے ان کے اثاثے بھی مجمد کر دیئے جبکہ جواد ظریف کے غیر ملکی دوروں میں کمی پر بھی غور کر رہا ہے ۔

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی پابندی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھ پر اور اہلخانہ پر پابندیوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ، میری ایران کے علاوہ کہیں کوئی جائیداد نہیں ہے ، میری ایران کے علاوہ نہ ہی کہیں دلچسپی ہے اور نہ جائیداد ہے۔

مزیدخبریں