اسلام آباد : اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد کے دوران پالیسی سے انحراف کرنے والے 14اراکین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ ، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے آئندہ ہفتے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس طلب کرل ی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن نے سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد آئندہ ہفتے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے ، اس کے ساتھ پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے 14اراکین کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔
اپوزیشن کے اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری ، میر حاصل بزنجو ، مولانا اسد محمود ، میاں افتخار حسین ، خورشید شاہ ، شیری رحمان نے شرکت کی ، آئندہ اجلاس کے دوران ہارس ٹریڈنگ کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
شہباز شریف نے کہا کہ چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک پیش کی تو 64ارکان نے حمایت کی لیکن 30منٹ بعد خفیہ ووٹنگ میں 14ووٹ کھسک گئے ، ماضی کی تاریخ پھر دہرائی گئی ہے ۔