دھوکہ دینے والے 14سینٹرز کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ

09:12 PM, 1 Aug, 2019

اسلام آباد:سینٹ کے بڑے میدان میں شکست کے بعد اپوزیشن اراکین نے ان 14سینٹرز کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ کر لیا جنہوں نے خفیہ رائے شماری میں انہیں دھوکہ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں ناکامی کے بعد اپوزیشن اراکین کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں دھوکہ دینے والے سینٹر ز کیخلاف اہم فیصلہ کیا گیا ،اپوزیشن رہنماﺅں کا کہناتھا کہ جن 14اراکین نے انہیں دھوکہ دیا ان کو جلد بے نقاب کیا جائے گا ۔

اجلا س کے بعد چیئرمین پیپلزپارٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جن 14سینٹر ز نے ہماری پیٹھ میں چھڑا گھونپا ہے ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے ،آج سینٹ میں کھلے عام جمہوریت پر حملہ کیا گیا ہے ،جب تحریک پیش کی گئی تو 64سینیٹرز نے کھڑے ہو کر حما یت کی لیکن خفیہ رائے شماری میں پانسا ہی پلٹ گیا ۔بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ ہم اپنی پارٹی کے سینٹرز کو بھی دیکھیں گے کون دباﺅ میں آیا ،کس نے اپنے ضمیر کا سودا کیا ،جس کسی نے بھی ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے ۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سینٹ جیسے بڑے ایوان میں ضمیر فروشی ہوئی ،پہلے مرحلہ میں ہمارے حق میں 64اراکین نے کھڑے ہو کر ہمارا ساتھ دیا لیکن جب ووٹنگ ہوئی تو اس میں سے 14ووٹوں پر ضمیر فروشی نظر آئی ،شہباز شریف نے کہا گزشتہ برس ہونے والی دھاندلی کو ایک دفعہ پھر دھرایا گیا ،مسلم لیگ ن کے صدر کہا سلیکٹڈ حکومت نے سینٹ کو بھی سلیکٹڈ کر دیا ۔

شہباز شریف نے کہا کہ جن 14 ارکان نے اپنا ضمیر بیچا ان کی نشاندہی کریں گے، ہم اگلے ہفتے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلائیں گے جس میں آج زیر بحث آنے والے آپشنز پر غور کریں گے۔

مزیدخبریں