اسلام آباد :ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کیخلاف صرف 32 ووٹ پڑے جس کے بعد وہ اپنی سیٹ بچانے میں کامیاب رہے ،اپوزیشن اراکین نے حکمت عملی کے تحت ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
چیئرمین سینٹ کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینٹ کیخلاف قرارداد مسترد ہو گئی ،حکومت کی طر ف سے پیش کی جانے والی تحریک میں حکومت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑ گیا ،تحریک کے حق میں 32ووٹ پڑے ،ڈپٹی چیئرمین کیخلاف تحریک کی مخالفت میں صرف 7ووٹ پڑے ۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں حکومت کو 53 ووٹ درکار تھے لیکن صرف 32 ووٹ پڑے۔ مقررہ ووٹ نہ پڑنے کی وجہ سے پریزائیڈنگ افسر بیرسٹر سیف نے سلیم مانڈوی والا کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کا اعلان کیا۔