عمران خان کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ

05:13 PM, 1 Aug, 2019

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ۔ وزیراعظم کی شہزادہ بندر بن عبدالعزیز کی وفات پر اظہار تعزیت۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی شہزادہ بندر بن عبدالعزیز 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ وہ موجودہ فرمانروا شاہ سلمان کے بڑے سوتیلے بھائی اور ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل کے والد تھے۔ کئی سالوں سے مستقل علالت ان کی وفات کی وجہ بنی۔

مرحوم بادشاہ عبدالعزیز آل سعود کے 10 ویں صاحبزادے شہزادہ بندر بن عبدالعزیز کا مملکت کی سیاست میں کوئی عمل دخل نہیں تھا اس لئے ان کو کسی سرکاری عہدے پر فائز نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں