امریکا کا ایرانی وزیر خارجہ کے امریکا میں داخلے پر پابندی اور اثاثے منجمد کرنے کا اعلان

10:04 AM, 1 Aug, 2019

نیویارک: امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے امریکا میں داخلے پر پابندی اور اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کر دیا۔

امریکی وزیر خزانہ اسٹیون ایمنیوچن کا کہنا ہے کہ امریکا ایرانی حکومت کو واضح پیغام بھیج رہا ہے کہ اس کا حالیہ رویہ ناقابل قبول ہے۔ امریکی وزیر خزانہ اسٹیون بولے، جواد ظریف کے بین الاقوامی سفر پر پابندیوں کی کوشش کی جائے گی۔

جواد ظریف ایرانی سپریم لیڈر کے غیر محتاط ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پابندی سے مجھ پر اور اہلخانہ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، میری ایران کے علاوہ کہیں کوئی جائیداد نہیں۔

مزیدخبریں