ایم کیو ایم کا مسلم لیگ (ن)کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

10:22 PM, 1 Aug, 2018

کراچی :متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) پاکستان نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ رابطہ کمیٹی نے کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کی حمایت، ایم کیو ایم نے معاملہ رابطہ کمیٹی کو سپرد کر دیا
   

میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان مسلم لیگ ن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گی ۔ یاد رہے رہنماء ن لیگ اور سابق گورنر سندھ محمدزبیرنے فیصل سبزواری سے رابطہ کیاتھا اور ایم کیوایم کواے پی سی میں شرکت کی دعوت دی تھی ۔

واضح رہے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس کا اعلان کیا تھا جس کے تین اجلاس ہو چکے ہیں اور آئندہ اجلاس آج جمعرات کو اسلام آبادمیں ہوگا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں