عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے بھارتی کھلاڑیوں اور اداکاروں کو بھی دعوت نامے ارسال

09:14 PM, 1 Aug, 2018

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف  کے چیئرمین عمران خان 11 اگست کو بطور وزیراعظم حلف اٹھائیں گے اور اس تقریب میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی نے دعوت نامے بھیجنے شروع کر دئیے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے بھارتی کھلاڑیوں اور اداکاروں کو بھی دعوت نامے بھجوانا شروع کر دئیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پی ٹی آئی نے سابق کھلاڑیوں سنیل گواسکر، کپل دیو   اور نووجوت سنگھ سدھو کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے دعوت نامہ بھجوایا ہے جبکہ اداکار عامر خان کو بھی دعوت نامہ بھجوایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے بھجوائے گئے دعوت ناموں میں ان لوگوں کو 11 اگست کو مدعو کیا گیا ہے تاہم بھارتی وزیراعظم کو  ابھی بلانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سابق بھارتی کھلاڑیوں اور عامر خان کو دعوت نامے بھجوانے سے متعلق تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

مزیدخبریں