لاہور : نیب لاہور نے سابق وزیراعلی پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف کو پھر طلب کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو نیب نے 20اگست کو طلب کیا ہے،نیب لاہور کی جانب سے ان کی رہائش گاہ پر نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ شہباز شریف کو آشیانہ اقبال ہاوسنگ اسکینڈل میں تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے،انہیں اس سے قبل پنجاب پاور کمپنی کیس میں تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ میاں شہباز شریف کو فواد حسن فواد سے ملنے والی اطلاعات کی بنیاد پر طلب کیا گیا ہے.
یہ بھی پڑھیں:آشیانہ اقبال سکینڈل، فواد حسن فواد نے شہباز شریف کیخلاف مزید انکشافات کر ڈالے
خیال رہے کہ فواد حسن فواد نے آشیانہ اقبال سکینڈل کی نیب تحقیقات کے دوران کئے گئے انکشافات سے پتہ چلا ہے کہ شہباز شریف اور فواد حسن فواد ٹھیکہ دینے سے متعلق ایک پیج پر نہیں تھے۔ شہباز شریف کاسا ڈویلپرز اور پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے حق میں تھے جبکہ فواد حسن فواد اورنج ہولڈنگ کمپنی کو ٹھیکہ دلوانا چاہتے تھے۔ فواد حسن فواد کے مطابق شہباز شریف کے کہنے پر کاسا ڈویلپرز کو ٹھیکہ دیا گیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں