لاہور:قومی احتساب بیورو (نیب) نے اورنج لائن ٹرین منصوبے میں ہونیوالی 4 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کیخلاف تحقیقات کی منظوری دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے لاہور اورنج لائن ٹرین منصوبہ میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کی منظوری آج لاہور میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں دی۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ اور کابینہ کیلئے پی ٹی آئی کے نام سامنے آ گئے
نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں ایل ڈی اے، نیسپاک افسران اور اہلکاروں کے خلاف انکوائری کی منظوری دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ افسران اور اہلکاروں پر مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کا الزام ہے، قومی خزانے کو 4 ارب کا نقصان پہنچایا گیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں