دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کو مزید تقویت دی جائے: آرمی چیف

دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کو مزید تقویت دی جائے: آرمی چیف
کیپشن: image by facebook

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں علاقائی و داخلی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا , پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔

کانفرنس میں علاقائی و داخلی سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا , اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی کہ دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کو مزید تقویت دی جائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں الیکشن کمیشن کی مدد پر آرمی الیکشن سپورٹ سینٹر کو سراہا گیا جبکہ الیکشن کمیشن کی مدد پر فیلڈ فارمیشنز کو بھی سراہا گیا , اس دوران انتخابی عمل کے دوران شہید اور زخمی ہونے والوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔ آرمی چیف نے انتخابی عمل میں معاونت پر پاک فوج کے کردار کی تعریف بھی کی۔