لاہور : سابق آسٹریلوی کپتان این چیپل نے بھی لیجنڈری کرکٹر عمران خان کو پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلیو ی کپتان این چیپل نے عمران خان کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ”عمرا ن خان نے بطور کپتان اپنی ساکھ مشکل چیلنجرزکا سامنا کرنے والے قائد کے طور پر بنائی ،وہ بارہا یہ کہا کرتے تھے کہ ’کسی بھی انسان کو اس کے مخالفین کے میعار کو دیکھ کر ہی پرکھا جاسکتاہے‘،ان کی زیر قیادت پاکستان اس دور کی سب سے بہترین ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف بہترین نتائج دینے والے ٹیم تھی ،بطور کپتان عمران خان نے پاکستانی ٹیم کو متحد کرنے کا کارنامہ سرانجام دیا جس نے متعدد کامیابیاں حاصل کیں، اگر وہ بطور وزیر اعظم ایسی ہی کامیابیاں حاصل کرسکے تو پاکستان اور پوری دنیا ان کی ہمیشہ شکر گزار رہے گی “۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف 115 نشستیں جیت کر ایوان زیریں کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، مسلم لیگ (ن) 64 نشستوں کے ساتھ دوسری جب کہ پیپلز پارٹی 43 کے ساتھ تیسری بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، متحدہ مجلس عمل کی قومی اسمبلی میں 12، مسلم لیگ (ق)5، ایم کیو ایم پاکستان 6 ، جی ڈی اے 2 جب کہ عوامی مسلم لیگ، پاکستان تحریک انسانیت، اے این پی اور بی این پی کا ایک ایک امیدوار کامیاب ہوا ہے، دوسری جانب 12 آزاد امیدوار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔