آشیانہ اقبال سکینڈل، فواد حسن فواد نے شہباز شریف کیخلاف مزید انکشافات کر ڈالے

 آشیانہ اقبال سکینڈل، فواد حسن فواد نے شہباز شریف کیخلاف مزید انکشافات کر ڈالے
کیپشن: شہباز شریف کے کہنے پر کاسا ڈویلپرز کو ٹھیکہ دیا گیا، فواد حسن فواد۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور:آشیانہ اقبال سکینڈل میں نیب کی تحقیقات کے دوران سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے بارے میں مزید انکشافات کئے ہیں۔

فواد حسن فواد نے کئی سابق افسران وعہدیداران کے خلاف بھی انکشافات کئے ہیں جن کی روشنی میں نیب کئی افسران و سیاستدانوں کو طلب کر سکتا ہے۔ فواد حسن فواد نے تحقیقات میں شہباز شریف پر مزید ملبہ ڈالا ہے۔

مزید پڑھیں: سپریم جوڈیشل کونسل کا جسٹس شوکت عزیز کو شوکاز نوٹس


ذرائع کے مطابق آشیانہ اقبال سکینڈل کی نیب تحقیقات کے دوران کئے گئے انکشافات سے پتہ چلا ہے کہ شہباز شریف اور فواد حسن فواد ٹھیکہ دینے سے متعلق ایک پیج پر نہیں تھے۔ شہباز شریف کاسا ڈویلپرز اور پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے حق میں تھے جبکہ فواد حسن فواد اورنج ہولڈنگ کمپنی کو ٹھیکہ دلوانا چاہتے تھے۔ فواد حسن فواد کے مطابق شہباز شریف کے کہنے پر کاسا ڈویلپرز کو ٹھیکہ دیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں