گزشتہ ماہ بھارتی فوج نے 21 کشمیری شہید کر دیئے

گزشتہ ماہ بھارتی فوج نے 21 کشمیری شہید کر دیئے
کیپشن: بھارتی مظالم کا سلسلہ ہر گزرتے دن کے ساتھ زور پکڑتا جا رہا ہے۔۔۔۔فائل فوٹو

سری نگر: بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ 21 کشمیریوں کو شہید کیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ زور پکڑتا جا رہا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں گزشتہ ماہ 21 کشمیریوں کو شہید کیا جب کہ بھارتی فوج کی بربریت میں 310 کشمیری زخمی بھی ہوئے۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں آج سے ویزا ایمنسٹی اسکیم کا آغاز ہو گیا


میڈیا سروس کے مطابق زخمیوں پر پیلٹ،گولیاں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ بھارتی فوج نے جولائی میں حریت رہنماؤں سمیت 169 افراد کو گرفتار کیا اور قابض فوج نے محاصروں کے دوران 46 گھروں کو تباہ کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں