مریم نواز سے آٹو گراف لینے والی لیڈی ڈاکٹر کا تبادلہ کر دیا گیا

01:04 PM, 1 Aug, 2018

راولپنڈی :سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازسے آٹوگراف لینے والی لیڈی ڈاکٹرکا جیل سے تبادلہ کردیاگیا۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل اڈیالہ میں مریم نوازکا چیک اپ کرنے والی لیڈی ڈاکٹرمہوش کوجیل انتظامیہ کی شکایت پران کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیاگیا۔ ذرائع کاکہناہے کہ جیل انتظامیہ کی درخواست پر کچھ عرصہ قبل فتح جنگ کی ڈسپنسری میں تعینات میڈیکل ہیلتھ افسر ڈاکٹرمہوش کا عارضی تقرر لیڈی ہیلتھ افسرسینٹرل جیل اڈیالہ کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔میرا نے خود کو پریانکا سے بہتر اداکارہ قرار دے دیا

25جولائی کوڈیوٹی کے دوران ڈاکٹرمہوش نے مریم نوازشریف سے آٹوگراف لیاجس کی شکایت جیل انتظامیہ نے محکمہ صحت راولپنڈی کوکی اورانہیں تبدیل کرنے کاکہاجس پرڈسٹرکٹ ہیلتھ افسرڈاکٹرضیاء نے باقاعدہ انکوائری کی جس کے بعدان کا جیل سے تبادلہ کردیا گیا ہے۔ 

 
 

 
 
 

مزیدخبریں