متحدہ عرب امارات میں آج سے ویزا ایمنسٹی اسکیم کا آغاز ہو گیا

11:36 AM, 1 Aug, 2018

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں آج سے ویزا ایمنسٹی اسکیم کا آغاز ہو گیا۔ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کیلئے ویزا لینے کا یہ نادر موقع ہے۔متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد آج سے بغیر جرمانے اور پابندی کے وطن جانے کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔

ویزا ایمنسٹی اسکیم کے تحت نوکری کی تلاش کرنے والوں کو بغیر اسپانسر کے متحدہ عرب امارات کا 6 ماہ کا ویزا بھی مل سکے گا۔

مزید پڑھیں: شمالی کوریا چوری چھپے میزائل بنانے میں مصروف ہے،امریکی اعلیٰ عہدیدار


متحدہ عرب امارات کی ویزا ایمنسٹی اسکیم سے مستفید ہونے کے لیے پاکستانیوں کیلئے سفارت خارنے اور قونصل خانوں میں ہیلپ لائن سینٹر قائم کر دیے گئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں