کراچی: سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے۔ سندھ میں ڈھائی ماہ کی تعطیلات کے بعد آج صوبے بھر کے اسکول کھل گئے تاہم چھٹیوں کے بعد پہلے روز کے باعث اسکولوں میں حاضری معمول سے کم ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے موسم گرما کی دو ماہ تعطیلات 15 جولائی کو ختم ہو گئی تھی تاہم انتخابات کے باعث اس میں مزید 15 روز کا اضافہ کیا گیا اور اس طرح صوبے میں ڈھائی ماہ تک اسکول بند رہے۔
مزید پڑھیں: نگران حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
بلوچستان کے گرم علاقوں میں بھی موسم گرما کی طویل تعطیلات ختم ہونے کے بعد اسکول کھل گئے۔ محکمہ تعلیم بلوچستان کا کہنا ہے کہ صوبے کے گرم علاقوں میں 17 اضلاع شامل ہیں جن میں سبی، لسبیلہ، گوادر، تربت، جعفرآباد، نصیرآباد، جھل مگسی سمیت دیگر اضلاع شامل ہیں۔
خیبر پختونخوا میں بھی سرکاری اسکول آج سے کھل گئے اور طلبا و طالبات نے اسکولوں کی جانب رخ کیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں