یمن میں عصمت دری کے مجرم کو سرعام سزائے موت

11:40 PM, 1 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

صنعاء: یمن میں 3 سالہ بچی کی عصمت دری کے بعد اسے قتل کرنے والے مجرم کو سینکڑوں لوگوں کے سامنے موت کی سزا دیدی گئی۔

مجرم 41 سالہ محمد المغربی کو جج نے موت کی سزا سنائی جس کے بعد اس کے دونوں ہاتھ باندھ کر اسے صنعا کے تحریر چوک لے جایا گیا جہاں ایک پولیس افسر نے اسے سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں 5 گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

متوفی بچی کے مسلح قبائلی رشتہ داروں کی جانب سے مغربی پر حملے کے خدشہ کو دیکھتے ہوئے وہاں سیکورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے تھے۔

مزیدخبریں