تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز ریکنگ،اظہر علی کی دو درجے ترقی

09:16 PM, 1 Aug, 2017

دبئی: آئی سی سی کی جانب سے جاری کردی نئی رینکنگ کے بعد پاکستان کے اظہر علی کی 2 درجہ ترقی ہو گئی ہے جس کے بعد وہ جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹسمین کوانٹن ڈی کاک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چھٹی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے تحت بلے بازوں میں اسٹیون اسمتھ سرفہرست ہیں، انگلینڈ کے کپتان جوروٹ، کیوی قائد کین ولیمسن، چتیشور پجارا اور ویرات کوہلی بالترتیب دوسرے، تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر برقرار ہیں۔انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں مایوس کن کارکردگی کے سبب جنوبی افریقی بلے باز کوئنٹن ڈی کوک دو درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلے گئے اور اس کے سبب اظہر علی دو درجے ترقی کے ساتھ چھٹے اور آسٹریلین ڈیوڈ وارنر دو سیڑھیاں چڑھ کر ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔انگلینڈ کے جونی بیئراسٹو کی بھی ترقی ہوئی ہے اور وہ تین درجے اوپر چڑھ کر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے البتہ ہاشم آملا تین درجے تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلے گئے۔اس کے علاوہ سابق انگلش کپتان ایلسٹرکک کی دو، ڈین ایلگر کی تین، اینجلو میتھیوز کی دو اور باووما کی تین درجے ترقی ہوئی۔انگلش آل رانڈر بین سٹوکس 12 درجے ترقی پا کر کیریئر کے بہترین 25 ویں نمبر جبکہ شیکھر دھاون 21 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 39 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

بالرز میں بھارت کے رویندرا جدیجا سرفہرست ہیں، ان کے ساتھی بالر روی چندرہ ایشون نے ایک سیڑھی چڑھ کر رنگنا ہیراتھ کو تیسری پوزیشن پر دھکیل دیا ہے۔انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ایک سیڑھی چڑھ کر چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔آل راؤ نڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ بین سٹوکس ترقی پا کر پانچویں نمبر پر آ گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مزیدخبریں