شاہ محمود قریشی نے نئے وزیر اعظم سے مصافحہ کرنے سے انکار کر دیا

اسلام آباد: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا ۔

07:41 PM, 1 Aug, 2017

اسلام آباد: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ  ہاتھ ملانے سے انکار کردیا ۔
آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مبارکبادوں کاسلسلہ جاری رہا ، اسی دوران انہوں نے شاہ محمود قریشی کو آنکھ بچاکر جاتے ہوئے دیکھ لیا اور وزیراعظم نے رہنما تحریک انصاف کی توجہ حاصل کرنے کیلئے ان کی قمیض پکڑکراپنی جانب کھینچا لیکن قمیض کھینچنابھی رائیگاں رہا،بعد ازاں شاہ محمود قریشی کاشاہد خاقان عباسی سے آمنا سامنا ہوا ،نومنتخب وزیراعظم نے آگے بڑھ کر شاہ محمود قریشی سے ملناچاہا لیکن انہوں نے بے رخی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہاتھ ملانا تو دور کی بات مبارکباد بھی دینا گوارہ نہیں سمجھا اور ایوان سے چلتے بنے۔

مزیدخبریں