جبوتی میں چین نے پہلا فوجی اڈہ قائم کر دیا

06:14 PM, 1 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

بیجنگ: چین نے قرن افریقہ کے ملک جبوتی میں اپنا پہلا باضابطہ فوجی اڈہ قائم کر دیا۔

ذرائع کے مطابق چین نے جبوتی میں ایک معاہدے کے تحت گذشتہ سال لاجسٹک فوجی بیس کی تعمیر شروع کی تھی جس کا باقاعدہ افتتاح منگل کو پرچم کشائی کی تقریب کے ساتھ کیا گیا۔تقریب میں 300 افراد نے شرکت کی جس میں جبوتی کے قزیر دفاع اور چین کی بحریہ کے کمانڈر تیان زہانگ شامل تھے۔

جبوتی کا اڈہ چین کا پہلا غیر ملکی بحری اڈہ ہے جس کو چین نے اپنی فوج کا لاجسٹک بیس قرار دیا ہے۔جبوتی بحیرہ احمر میں داخل ہونے کا جنوبی راستہ ہے جہاں سے سوئز کینال تک رسائی بہت آسان ہے۔

جبوتی میں امریکا ،جاپان اور فرانس کے بھی فوجی اڈے ہیں۔

مزیدخبریں