صومالیہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں الشباب کا اہم کمانڈر ہلاک

05:34 PM, 1 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

موغادیشو : صومالیہ  کی سکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی میں شدت پسند تنظیم الشباب کے ایک اعلیٰ کمانڈر  کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق صومالیہ میں امریکی ڈورن طیارے نے گزشتہ ہفتے کو صومالیہ کے جنوبی علاقے میں الشباب کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا تھا جس کے دوران سکیورٹی فورسز نے شدت پسند تنظیم الشباب کے ایک اعلیٰ کمانڈر  کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے ۔

دوسری جانب الشباب شدت پسند گروہ نے اس تازہ کارروائی کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ القاعدہ سے وابستہ انتہا پسند گروہ الشباب صومالیہ کے علاوہ کینیا،  یوگینڈا  اور دیگر ممالک میں بھی کارروائیاں کرتا رہتا ہے۔

مزیدخبریں