ویرات کوہلی نے شاہد آفریدی فاونڈیشن کو اپنا آٹو گراف والا بیٹ عطیہ کردیا

05:11 PM, 1 Aug, 2017

ویرات کوہلی کا شاہد آفریدی کے لیے دستخط شدہ بیٹ کا تحفہ
ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے شاہد آفریدی کے فلاحی ادارے کیلیے اپنا دستخط شدہ بیٹ دیا ہے۔پاکستان ٹیم کے سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر کوہلی کی جانب سے معاونت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ویرات کوہلی، فلاحی مقاصد کیلیے تعاون پر شکریہ۔شاہد آفریدی کی شکریہ کے ٹویٹ کے جواب میں ویرات کوہلی نے کہا شاہد بھائی، آپ کو خوش آمدید، آپ اور آپ کے ادارے کیلیے میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 



مزیدخبریں