کراچی :پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب ،،بھارتی ترنگے سے بڑا10 ہزار مربع فٹ سبز ہلالی پرچم تیار کر لیا ،،پاکستان کی 70 ویں یومِ آزادی کے موقع پر مزارِقائد پر کراچی کے شہریوں نے سب سے بڑا پرچم لہرانے کا اعلان کر دیا ،بھارت سے جیت کے بعد اب پاکستان نے سب سے بڑا سبز ہلالی پرچم بنا ڈالا،،کراچی میں مزارقائد سبزہلالی پرچم کی رونمائی کی گئی ۔
پرچم کا سائز 10 ہزار مربع فٹ ہے،جو بھارت کے ترنگے کے جواب میں بنایا گیاہے،پرچم تیار کرنے والے شیخ نثار کہتے ہیں کہ سبز ہلالی پر چم کو چودہ اگست کے روز لہرایا جائے گا،،پنجاب سے آئے لوگوں نے بھی پرچم کی رونمائی میں شرکت کی اور سبز ہلالی پرچم کو سلوٹ کیا ۔
بھارت کی جانب سے پاکستان کو نیچا دکھانے کے لیے سرحد کے قریب نصب کیا جانے والا 360 فٹ بلند ترنگا خود بھارت کیلئے باعث شرمندگی بن گیا ،، جہاں تند و تیز ہوا نے بھارتی ترنگے کو تار تار کردیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں