دبئی : سعودی عرب کی قیادت میں عرب ممالک کے اتحاد نے قطری مسافر بردار ہوائی جہازوں کو مخصوص فضائی روٹس استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ حکام نے کہاہے کہ اجازت بین الاقوامی فضائی سروس کی سلامتی کے پیش نظر دی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطری مسافر بردار جہازوں کو اجازت بین الاقوامی فضائی سروس کی سلامتی کے پیش نظر دی۔
سعودی عرب کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام نے ایک بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات، بحرین مصر کے ساتھ مشاورت کے بعد قطری ہوائی جہازوں کو خلیجی ممالک میں مخصوص نوروٹس اور فضائی گزرگاہوں کو استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔
اس سے قبل قطری فضائی سروس پر ان روٹس کے استعمال پر پابندی عائد تھی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قطری فضائی کمپنیز کے مسافر بردار جہازوں کو مخصوص روٹس استعمال کرنے کی اجازت دینے کا مقصد بین الاقوامی فضائی سفر کو محفوظ بنانا، فضائی سفری حقوق کے بین الاقوامی ادارے ایکاؤ کی سفارشات اور اس کے ساتھ طے پائے معاہدوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں