شمالی کوریا نے آبدوز سے بین البراعظمی میزائل داغنے کی صلاحیت حاصل کر لی،امریکا

12:25 PM, 1 Aug, 2017

امریکی افواج نے شمالی کوریا کی آبدوز کی غیر معمولی سرگرمی کا پتا چلایا ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ شمالی کوریا نے کا حالیہ بین البراعظمی میزائل تجربہ آبدوز سے کیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق شمالی کوریا کے اس مہینے میں ہونے والے میزائل تجربہ سے اہم صلاحیت حاصل کر لی ہے اب شمالی کوریا کے میزائل امریکا تک براہ راست مار کر سکتے ہیں۔

امریکا اور جنوبی کوریا نے مشترکہ طور پر شمالی کوریا کی 1800ٹن وزنی آبدوز کی غیر معمولی حرکت کو نوٹس کیا ہے،یہ آبدوز چودہ تارپیڈو اور بیس بحری بارودی سرنگوں سے لیس ہے۔ شمالی کوریا کی آبدوز نے بین الاقوامی سمندری حدود میں ساٹھ کلومیٹر تک کا سفر کیا۔

فوجی ماہرین کے مطابق شمالی کوریا کی آبدوزیں بہت زیادہ شور پیدا کر تیں ہیں جسکی وجہ سے امریکا ،جاپان اور جنوبی کوریا باآسانی ان آبدوز کی حرکتوں کا پتا چلا لیے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں