عامر اور عماد وسیم کا شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کیلئے امداد کا اعلان

11:47 AM, 1 Aug, 2017

لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم اور فاسٹ باؤلر محمد عامر نے سابق کپتان شاہد آفریدی کی فاؤنڈیشن کیلئے امداد کا اعلان کر دیا ہے۔ گزشتہ روز برطانیہ میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ کی تقریب ہوئی جس میں محمد عامر اور عماد وسیم نے بھی شرکت کی اور تھر میں ہسپتال کی تعمیر کیلئے دس، دس ہزار یوروز اور بیس بستروں کی فراہمی کا اعلان کیا۔

دوسری جانب شاہد آفریدی نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے ملنے والی دستخط شدہ ٹی شرٹ بھی 4300 یوروز میں نیلام کر دی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں ساڑھے پانچ لاکھ روپے بنتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں