تہران : ایران کی پارلیمان ایک نئے قانون پر بحث جاری ہے جس کے تحت منشیات کے سمگلروں کو سنائی گئی موت کی سزائیں ان کے لیے عمر قید میں بدل دی جائیں گی۔ ایران کے خبر رساں اداروں کی جانب سے خبر دی گئی ہے کہ ملک میں منشیات کی سمگلنگ کے الزام میں سزائے موت کا حکم پانے والے 5 ہزار قیدی موجود ہیں اور اگر یہ بل منظور ہو گیا تو ان کی سزائے موت پر عمل درآمد نہیں کیا جائے گا۔
یہ مسودہء قانون ابھی اپنی ابتدائی شکل میں پارلیمان میں بحث کے مرحلے سے گزر رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کی جانب سے توقع کی جارہی ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں یہ مسودہ اپنی حتمی شکل میں سامنے آ جائے گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں