"کون کس کو دے گا مات" ، شاہ رخ خان اور سلما ن خان چھوٹے پردے پر دھوم مچانے کے لیے تیار

10:29 AM, 1 Aug, 2017

مبئی:شاہ رخ خان اور سلما ن خان بہت جلد شائقین کو چھوٹے پردے  پر   دکھائی دیں گے۔ شاہ  خان آج کل اپنی آنے والی فلم "جب ہیری

میٹ سیجل "کی پرموشن  میں مصروف  نظر آرہے ہیں۔

لیکن خبر یہ ہے کہ وہ عنقریب نیا پروگرام "ٹی ای ڈی ٹاکز نئی سوچ "کرتے نظر آئیں گے جبکہ سلمان "خان بگ باس 11 " میں جلوہ گر ہونگیں گے۔سلمان خان اور شاہ رخ خان نہ صرف بھارتی فلم انڈ سٹری کے نامور اداکار ہیں بلکہ بہت اچھے دوست بھی ہیں۔

کچھ عرصہ سرد جنگ کےبعد اب دونوں کی دوستی مزید  گہری ہوتی نظر آرہی ہے۔ سلماں خان کا شو "خان بگ باس 11 "ستمبر سے لے کر جنوری تک چلے گا جبکہ شاہ رخ خان کا شو "ٹی ای ڈی ٹاکز نئی سوچ" اکتوبر میں نشر ہو گا۔
تاہم دونوں اداکاروں نے اس مقابلے کو بہت مثبت لیا ہے اور دونوں اداکار چھوٹے پر دے پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں۔

مزیدخبریں