خواجہ سعد رفیق کی ٹویٹس نے دھوم مچا دی

10:10 AM, 1 Aug, 2017

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی 235 ووٹ لے کر وزیراعظم منتخب ہوں گے، رکاوٹوں اورسازشوں کے باوجود نواز شریف کا پاکستان آگے بڑھائیں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ن کاجنون سر چڑھ کر بولے گا اور انشاءاللہ شاہد خاقان عباسی 235 ووٹ لے کر وزیراعظم منتخب ہوںگے،کِس کِس کو کب تک کہاں تک روکو گے! ہم صادق ہیں امین ہیں ، ہم نوازشریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت عوام کے ساتھ ، اقتدار اختیار کے ساتھ اور ریاست آئین کے ساتھ ہے۔ رکاوٹوں اورسازشوں کے باوجود نواز شریف کا پاکستان آگے بڑھائیں گے۔

مزیدخبریں