لاہور :محکمہ داخلہ پنجاب نے امیر جماعت الدعوہ حافظ سعید کی نظر بندی میں مزید2ماہ تک توسیع کردی ہے اس حوالے سے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے امیر جماعت الدعوہ پاکستان کی نظر بندی کی مدت میں2ماہ تک توسیع کردی ہے ، یہ توسیع ضلعی انٹیلی جنس اور سی ٹی ڈی کی درخواست پر کی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق حافظ سعید کی رہائی سے صوبے میں نقص امن کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے اس لئے ان کی نظر بندی میں مزید توسیع کی جائے۔ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے حافظ سعید کی نظر بندی میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.