وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا

08:39 AM, 1 Aug, 2017

اسلام آباد:ترجمان وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجما ن وزارت خزانہ کا کہناتھا کہ پٹرولیم منصوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ،یہ فیصلہ خصوصی حالات کے باعث کیا گیاہے ۔پٹرول کی موجودہ قیمت 71 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہے۔
واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو پٹرول کی قیمت میں تین روپے 67پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 7پیسے کمی کی سفارش کی گئی تھی ۔تاہم وزارت خزانہ کی جانب سے قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیاہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

مزیدخبریں