نیویارک: ایپل کا نیا ہینڈ سیٹ چند ہی ہفتوں میں منظرِعام پر آنے والا ہے لیکن تجزیہ کار پہلے ہی یہ پیشگوئی کر چکے ہیں کہ فون کا یہ ٹاپ ورژن منظرِعام پر آنے کے بعد کئی مہینوں تک دستیاب نہیں ہوگا۔یہ ایپل کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے، طے شدہ وقت پر فونز کی دستیابی ایپل کے بزنس کی وجہ ہے اور اس ہی سبب اس کے لاکھوں یقینی خریدار ہیں جو اس کو خریدتے ہیں۔
نئے ہینڈ سیٹ کے ساتھ پیداوار کے مسائل کے سب یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس کی دستیابی دو مہینے تک تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے۔ایپل متعدد فیچرز جیسے کہ اسکرین اور چپس متعارف کروارہا ہے جو نئے طریقے سے بنیں گے اور اس کے بنانے والے بھی نئے ہیں جس کے سبب اس کے بننے کا عمل سست روی کا شکار ہوسکتا ہے اور ترسیل محدود ہوسکتی ہے۔ایک بار فون دستیاب ہوجاتا ہے، جیسے کہ کرسمس کے قریب آتے وقتوں میں، اس کی ترسیل ممکنہ طور پر محدود ہوجائے گی۔متعدد خبروں کے مطابق یہ فون پچھلے ماڈلز کے مقابلے میں کہیں زیادہ مہنگا بھی ہوگا۔رائل بینک کینیڈا کے تجزیہ کاروں کے مطابق فون شایداکتوبر تک نہ آئے اور یہ نومبر یا دسمبر تک بڑی تعداد میں دستیاب نہیں ہوگا۔لیکن انہوں نے کہا کہ لوگ پھر بھی ممکنہ طور پر آئی فون خریدنا چاہیں گے اور نئے ہینڈ سیٹ میں کیا نیا ہے وہ دیکھیں گے۔