گورنر سندھ کا ٹریفک حادثات پر آل پارٹیز کانفرنس کا اعلان

گورنر سندھ کا ٹریفک حادثات پر آل پارٹیز کانفرنس کا اعلان

کراچی:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ٹریفک حادثات کے بڑھتے ہوئے واقعات پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زینب بیٹی کے حادثے کے متاثرہ خاندان کے ساتھ رابطے میں رہوں گا اور ان کے انصاف کے حصول تک آواز اٹھاتا رہوں گا۔

کامران ٹیسوری نے زینب کے گھر جا کر ان کے والد سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے ارکان اور اہل محلہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں ٹریفک حادثات کے معاملے پر آئی جی سندھ سے ملاقات کی اور اس پر مزید اقدامات کیے جائیں گے۔