میانمار میں زلزلے سے اموات 2700 سے تجاوز، 441 افراد لاپتہ

میانمار میں زلزلے سے اموات 2700 سے تجاوز، 441 افراد لاپتہ

میانمار:میانمار میں تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 2700 سے تجاوز کر گئی ہے اور 441 افراد لاپتہ ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں لوگ خوراک، پانی اور پناہ کی تلاش میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، میانمار کے فوجی رہنما سینیئر جنرل من آنگ ہلائینگ نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد 2719 تک پہنچ چکی ہے اور یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔ زخمیوں کی تعداد 4521 ہے جبکہ ہمسایہ ملک تھائی لینڈ میں بھی 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

جمعے کو 7.7 شدت کے زلزلے نے جنوبی ایشیائی ملک میں شدید تباہی مچائی، جس سے قدیم پگوڈا اور جدید عمارتیں یکساں طور پر تباہ ہو گئیں۔