پاکستان کی 40 سالہ بے مثال مہمان نوازی کے بعد افغان مہاجرین کی ملک بدری کا عمل شروع

پاکستان کی 40 سالہ بے مثال مہمان نوازی کے بعد افغان مہاجرین کی ملک بدری کا عمل شروع

اسلام آباد:پاکستان نے یکم اپریل 2024 سے غیر قانونی افغان مہاجرین کی ملک بدری کا عمل شروع کر دیا ہے۔ یہ عمل 40 سال سے زائد عرصے پر محیط ہے، جس دوران پاکستان نے افغان مہاجرین کو پناہ، روزگار اور تعلیم فراہم کی، حالانکہ پاکستان خود اقتصادی مشکلات کا شکار تھا۔

پاکستان نے ہمیشہ اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے، اور دہشت گردی، سیکیورٹی خدشات اور معاشی بحرانوں کے باوجود ان کی مدد کی۔ عالمی برادری نے پاکستان کی بے مثال مہمان نوازی کی سراہنا کی ہے، لیکن اب ایک منظم اور قانونی وطن واپسی کا عمل ضروری ہے۔